ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی نالی میں ملا راجیو گاندھی کے مجسمہ کاٹوٹا سر، راج ببرنے کہا،خون کھول گیا

یوپی نالی میں ملا راجیو گاندھی کے مجسمہ کاٹوٹا سر، راج ببرنے کہا،خون کھول گیا

Mon, 05 Jun 2017 14:26:57    S.O. News Service

مرزاپور،4؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے مرزاپور میں ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع رہائش ترقی کالونی کے پارک میں لگے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے مجسمہ کو کچھ شرارتی عناصرنے توڑ دیا۔یہ پارک کوتوالی علاقے میں واقع ہے۔مجسمہ ٹوٹا ہوا سر نالی میں پڑا ملا، جسے بعدمیں پولیس نے نکلوایا۔یوپی کانگریس صدر راج ببر نے واقعہ پر کہا کہ مرزا میں ہوئی ایونٹ سے کانگریس کے کارکنوں کاخون کھول گیاہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ خود ہفتہ کو مرزا میں موجودتھے۔دوسری طرف پولیس سپرنٹنڈنٹ تیواری نے بتایا کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ صبح میں پارک میں بہت سے لوگ تفریح وورزشکے لئے آتے ہیں۔پارک میں لگے ٹیوب ویل پر دن کی شفٹ کے ملازم کے آنے کے بعد لوگوں کو واقعہ کی اطلاع ملی۔راج ببر نے کہا کہ راجیو گاندھی نے نوجوانوں کو ووٹ حق دیا، خواتین کو ریزرویشن کاحق دیا۔اس شخص کی توہین ملک کی توہین ہے۔کانگریس پارٹی ملک اور ریاست میں اس کی جم کرمخالفت کرے گی۔


Share: